ممبئی 20 جنوری ( یو این آئی ) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’گڈ نیوز‘نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔
فلمساز کرن جوہر کی فلم ’گڈ نیوز‘ 27 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم میں اکشے کمار ، کرینہ کپور ، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہیں۔
ناظرین نے کامیڈی کے ساتھ فلم کی کہانی کو بھی بہت پسند کیا ہے۔
پہلے ہفتے کے دوران اس فلم نے 128 کروڑ کی کمائی کی تھی اور اب تک اس فلم نے 200 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی کرلی ہے۔
فلم گڈنیوز نے تنقد نگاروں کے ساتھ ساتھ سامعین کے دل بھی جیت لئے ہیں۔
صرف یہی نہیں فلم نے مزاح کے مسالے کے ساتھ سامعین کو ایک پیغام بھی دیا ہے ۔
اکشے کمار اور کرینہ کپور کی آئی وی ایف کے عنوان پر مبنی ‘گڈ نیوز’ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
فلم گڈ نیوز میں اکشے کمار اور کرینہ کپور نے بطور شوہر اور بیوی کے کردار نبھائے ہیں۔
یہ فلم ممبئی میں مقیم ایک جوڑے ورون بترا (اکشے کمار) اور دیپتی بترا (کرینہ کپور) کی کہانی ہے ، جن کی شادی کو سات سال ہوچکے ہیں لیکن وہ والدین نہیں بن پائے ہیں۔
وہ دونوں کافی غور و فکر کے بعدآئی وی ایف کےذریعے والدین بننے کے لئے تیاہوتے ہیں