ساتویں جماعت کی طالبہ سلمہ کوثر نے مصوری مقابلے میں اوّل مقام حاصل کیا
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک پونچھ کے اپر کنوئیاں کے مڈل اسکول میں ڈاریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی ہدایت پر رہبر کھیل ٹیچر عمران خان کی زیر نگرانی ایک کراس کنٹری ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے دوڑ کا اہتمام کیا اور بعد میں ایک مصوری مقابلے کا اہتمام کیا جس میں 60 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی جس میں اسکول اپر کنوئیاں کے ہیڈ ماسٹر عبدالمجید نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت اختیار کی اور پہلے ہوئے دوڑ مقابلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کے بعد رہبر کھیل ٹیچر عمران خان کی زیر نگرانی ایک مصوری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ساتویں جماعت کی طالبہ سلمہ کوثر نے مصوری مقابلے میں اوّل مقام حاصل کیا اور انہیں اسکول کی جانب سے بہترین طالبہ کے اعزاز سے نوازا گیا جس کے بعد درجہ بدرجہ دونوں مقابلوں میں بہترین کارگردگی کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازات سے نواز اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔آخر میں دونوں مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو ریفریشمنٹ دیکر روانہ کیا گیا۔