ہماچل میں سردی کا قہر جاری

0
0

شملہ؍؍ ہماچل پردیش میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ شملہ سمیت چار اضلاع کا درجہ حرارت صفر سے نیچے چل رہا ہے۔ پیر کی صبح لاہول-سپیتی کے کیلنگ کا کم از کم درجہ حرارت منفی14.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور ریاست میں یہ سب سے ٹھنڈامقام رہا، جبکہ کنور کے کلپا میں کم از کم درجہ حرارتمنفی6.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔۔شملہ سے متصل سیاحتی مقام کفری بھی کافی ٹھنڈا رہا، جہاں کم ازمقام کفری بھی کافی ٹھنڈا رہاشملہ سے متصل سیاحتی مقام کفری بھی کافی ٹھنڈا رہا، جہاں کم ازمقام کفری بھی کافی ٹھنڈا رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت منفی3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جبکہ کلو ضلع کے سیاحتی مقام منالی میں درجہ حرارتمنفی2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈلہوزی میں کم از کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری، شملہ اور سولن میں 1.5 ڈگری،بھنتر میں 2.1 ڈگری، سندرنگر میں 2.8 ڈگری، پالم پور میں 3 ڈگری، چمبا میں 3.6 ڈگری اورحمیر پور میں 6.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے باعث ریاست کے پہاڑی علاقوں میں اب بھی 100 سے زائد چھوٹی بڑی سڑکیںبند ہیں۔ سب سے زیادہ سڑکیں شملہ ضلع میں بند ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ سڑکوں کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے مغربی ہوا کی وجہ سے اگلے دو دن بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا