بڈگام میں بی ٹو وی ٹو کے تحت بیشتر کام فروری2020ء تک مکمل کئے جائیں گے

0
0

بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے کہاہے کہ ضلع میں بی ٹو وی ٹو کے تحت شروع کئے گئے بیشتر کام اورپروجیکٹ فروری 2020ء کے آخر تک پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار آج ایک میٹنگ کے دوران کیا جس دوران بی ٹو وی ٹو ،کیپکس بجٹ اوررُکے پڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی ،سی پی او ،ایس ای ہائیڈرالکس ،اے سی ڈی،اے سی آر ،سی ایم او اورڈی آئی او کے علاوہ مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران وآفیسران بھی موجود تھے۔محکمانہ سطح پر بی ٹو وی ٹو کے کاموں کاجائزہ لینے کے دوران ترقیاتی کمشنرنے کہا کہ ان میں سے اکثر کام مکمل کئے گئے ہیں اور ان تکمیل شدہ کاموں کا عنقریب ہی ابتدأ کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ دیگر کام فروری 2020ء کے آخر تک مکمل ہوں گے۔انہوںنے آفیسران پر زوردیا کہ وہ تمام کاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتار میں سرعت لائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ تمام کاموں کی پیش رفت کے بارے میں ہر سنچروار کو جائزہ لیا جائے گا۔اس دوران میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ رُکے پڑے پروجیکٹوں میںسے 60فیصد پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں۔جب کہ دیگر کاموں کی تکمیل کے لئے سرعت کے ساتھ کام جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا