مغل باغات کو یونیسکو ہیر ٹیج مقامات کا درجہ دِلانے کیلئے اِقدامات جاری۔ سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍سیکرٹری جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچراینڈ لینگویجز منیر الاسلام نے کہا ہے کہ اِدارہ مغل باغات کو یونیسکو کی عالمی ہیرٹیج سائیٹ پر لانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے ۔سیکرٹری نے اِن باتوں کا اِظہار آج کلچر ل اکیڈیمی اور محکمہ آرکائیوز، آرکیولوجی اینڈ میوزیمز کے اِشتراک سے معروف کنزرویشن آرکیٹیکٹ ابھا نائرائن لامبہ کے ساتھ ڈی آئی پی آر آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک اِستفساراتی سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منیر الاسلام نے کہا کہ اِ س طرح کے پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مغل باغات کو یونیسکو میں عالمی وراثتی مقامات کا درجہ دِلایا جاسکے جس کے لئے جموںوکشمیر کے متعلقین کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کیا گیاہے ۔اُنہوں نے کہا مغل باغات کو یہ درجہ دِلانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ وادی کے ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے کے لئے بھی اِقدامات کر رہا ہے۔ منیرالاسلام نے مزید کہا کہ اکیڈیمی میں ایک فلم سیکشن متعارف کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں تہذیب محل کو بحال کیاجارہا ہے او رادبی خزانے کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی جاری ہے۔اِس موقعہ پر ابھا نائرائن لامبہ نے ثقافتی مقامات کو تحفظ او رفروغ دینے سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔اُنہوں نے مغل باغات ، بُرزہامہ اور دیگر مقامات کو یونیسکو کے نقشے پر لانے کے لئے کئے جارہے اِقدامات کا بھی خاکہ پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا