تعلیم ، صحت او رروزگار کے شعبے حکومت کی ترجیح :ـارجن مُنڈا

0
0

حکومت جمو ں وکشمیر کی دیگر خطوں کی طرح ترقی او رخوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے
لازوال ڈیسک

ریاسی؍؍قبائلی امو رکے وزیر ارجن مُنڈا نے آج کہا کہ تعلیم ، صحت اور روزگار شعبوں کی ترقی مرکزی حکومت کے ترقیاتی منصوبے میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہیں۔ریاسی ضلع کے پونی بلاک کے تلواڑا علاقے میں آج ایک عوامی رابطہ مہم کے دوران مرکزی وزیر نے مرکز کی سکیموں کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی انتظامیہ کا مکمل تعاون طلب کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری قبائلی امور عبدالمجید بٹ ، ڈپٹی کمشنر ریاسی اندو کنول چب کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہ موجو دتھے۔مرکزی وزیر نے مرکزی سرکار کے اس عز م کو دہرایا کہ حکومت جمو ںوکشمیر کی دیگر خطوں کی طرح ترقی او رخوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے خود روزگار مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبے کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 75ویں یوم آزادی سے پہلے ملک کے تمام غریب کنبوں کو مکان فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطالبات کے ردعمل میں وزیر نے یقین دلایا کہ ضلع میں ایک قبائلی کلسٹر قائم کیا جائے گا۔اُنہوں نے گجر بکروال اور دیگر درجہ فہرست ذاتوں کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا۔سیکرٹری قبائلی امور کی درخواست پر ارجن منڈا نے ضلع کے شیڈول ٹرائب طالب علموں کے لئے وظائف کی درخواستیں آف لائن موڈ کے ذریعے داخل کرنے کو بھی منظوری دی۔بعد میں وزیر نے مقامی مستحقین کے حق میں پنشن آڈر اور اسناد تقسیم کیں۔اُنہوں نے زیرو موڈ سے ملاڑ تک تعمیر کی گئی سڑک کا بھی افتتاح کیا اور جری پنچایت کی تعمیر کے کام کابھی آغاز کیا۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا منظر نامہ پیش کیا۔اُنہوں نے ضلع میں عقیدتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں وزیر کو جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 28فیصد قبائلی آبادی ہے اور جنگلات کے علاقے کو کُل رقبے کو 40فیصد تک توسیع دی گئی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا