ان کے پاس اب کچھ ہی ہتھیار اور ہتھکنڈے بچے ہیں: وزیر اعظم مودی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی شہریت قانون (سی اے اے ) کو لے کر ملک میں کئے جا رہے احتجاج کے تناظر میں کہا کہ ایسا اسلئے نہیں ہو رہا کہ ہماری حکومت کوئی غلط کام کر رہی ہے، بلکہ عوام کی طرف سے ٹھکرائے گئے لوگوں کے سامنے احتجاج کا یہی طریقہ بچا ہے۔ مودی نے کہا کہ جن لوگوں کو ملک کے عوام نے انتخابات میں مسترد کردیا ہے، ان کے پاس اب کچھ ہی ہتھیار اور ہتھکنڈے بچے ہیں۔ ان میں سے ایک ہتھکنڈہ ملک میں افواہ پھیلانا ہے۔ ایک ہی طرح کی افواہ بار بارپھیلایا اور بار بار کیا جا رہا ہے اور مفادپرست طبقہ انہیں ہوا دے رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو منتخب صدر جگت پرکاش نڈا کے استقبال کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں مودی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہماری حکومت کوئی غلط کام کر رہی ہے، بلکہ مخالفین کو ہمارے ان اصولوں اور پالیسیوں سے مخالفت ہے جن پر پارٹی اقتدار یا حزب اختلاف میں رہتے ہوئے عمل کرتی رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سی اے اے اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسی ) کا براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ان مسائل کو لے کر عوام کے درمیان جائیں اور لوگوں سے براہ راست بات چیت کریں۔ حکومت اور پارٹی کے سامنے موجود چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ انتخابات کو بڑا چیلنج نہیں مانتے۔ انتخابات تو آتے جاتے رہتے ہیں۔ حقیقی چیلنج اپنے اصولوں اور پالیسیوں پر چلتے رہنے اور لوگوں کی امیدو توقعات کو پورا کرنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشہیر ذرائع سے ہمیں تعاون ملے گا، اس کے امکانات کم ہیں۔ سی اے اے کو لے کر بی جے پی کی طرف سے چلائی جا رہی ملک گیر مہم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں میں ہزاروں، لاکھوں کی شرکت ہو رہی ہے لیکن تشہیری ذرائع میں ان پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ پارٹی کی ترقی اور توسیع کارکنوں کے بل بوتے اور عوام کے ساتھ براہ راست بات چیت قائم کرنے سے ہی ہوا ہے۔ مفادپرست ٹولیاں ہمیشہ ہمارے خلاف رہی ہیں اور ہمیں ان کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہونا چاہئے کہ پارٹی کی زمینی سطح پر توسیع ہو ، ساتھ ہی کارکنوں کے معیار کو بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی پارٹی کی نوعیت رہی ہے کہ ہاریزنٹلی پارٹی کی جتنی توسیع ہو ، وہ کرے گی اور کارکنان کی ورٹیکلی توسیع ہوتی رہے، اسی روایت کی وجہ سے بی جے پی کو نئی نئی نسل مل رہی ہے جو پارٹی کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لئے انتہائی فخر کا موضوع ہے کہ سیاست میں جن اصولوں اور اقدار کو لے کر ہم چلے تھے، جن اصولوں، اقدار کے لئے چار پانچ نسلیں کھپ گئیں۔ انہی آدرشوں اور اقدار کو لے کر اور قوم کی امید-خواہشات کو لے کر بی جے پی نے اپنے آپ کوڈھال لیا، اپنی توسیع کی۔ مودی نے کہا کہ جدوجہد اور تنظیم ان پٹریوں پر ہماری پارٹی چلتی رہی ہے۔ ملک کے مفاد کے مسائل کو لے کر جدوجہد کرنا، تنظیم کو بڑھانا، کارکن کی ترقی یہ پارٹی کا مقصد ہے، لیکن اقتدار میں رہتے ہوئے پارٹی کو چلانا یہ اپنے آپ میں بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اتنے کم وقت میں بی جے پی نے توسیع بھی کیا ہے، جن امیدوں اور خواہشات کی وجہ سے اس پارٹی کا جنم ہوا ہے ، اسے پورا کئے بغیر چین سے بیٹھنا نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی دوسری خصوصیت رہی ہے کہ پارٹی چلے لیکن جمہوری اقدار کی بنیاد کو مضبوطی ملتی رہے۔ بی جے پی کی خاصیت رہی ہے کہ ہمیں ایک آسانی سے چلنے والے نظام سے جڑنے والی پارٹی کی طرح آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصہ تک ماں بھارتی کی خدمت کرنے کے لئے آئے لوگ ہیں۔ ہمیں صدیوں تک یہ کام کرنا ہے۔ اور جن امیدوں-خواہشات کی وجہ سے اس پارٹی کا جنم ہوا ہے، اس کوپورا کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھنا ہے۔ مودی نے کہا کہ ایک کارکن، مسلسل جو بھی اس کی طاقت-قدرت ہے، اسے لے کر چلتا رہے، جب جو ذمہ داری ملے ،اسے ادا کرتا رہے اور اپنا بہتر سے بہتر دینے کی کوشش کرتا رہے۔ نڈا میں یہ خوبی ہم نے قریب سے دیکھی ہے