وزارت خزانہ میں کھیر تقریب کا انعقاد ، بجٹ پرنٹنگ شروع

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ وزارت خزانہ میں پیر کو کھیر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، فنانس وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر سمیت وزارت خزانہ کے کئی اہلکارموجود رہے۔ کھیر تیار ہونے کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے تقریب میں موجود لوگوں کو حلوہ تقسیم کیا۔بجٹ کی پرنٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہر سال اس کھیر تقریب منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بجٹ کی پرنٹنگ کا کام باضابطہ طور پر شروع ہو جاتا ہے۔ اس بار مالی سال 2020-21 کا عام بجٹ ایک فروری 2020 کو پیش کیا جائے گا۔ کھیر بننے کے بعد سے وزارت کے 50 سے زیادہ لوگ بجٹ بنانے میں دن رات لگ جاتے ہیں۔بجٹ پیش ہونے سے تقریبا ایک ہفتے پہلے سے تو ان لوگوں کو 24 گھنٹے نارتھ بلاک میں ہی گزارنا پڑتا ہے۔ ایک بار اندر داخل ہونے کے بعد وزیر خزانہ کی طرف سے لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے بعد ہی انہیں نارتھ بلاک سے باہر جانے کی اجازت ملتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا