سعودی عرب : مسلح افواج میں خواتین کے پہلے عسکری شعبے کا افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک

جدہ؍؍سعودی عرب کی فوج کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے اتوار کے روز مسلح افواج میں خواتین کے پہلے عسکری شعبے کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کا مقصد مسلح افواج کی شاخوں میں خواتین ارکان کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔اس موقع پر مسلح افواج میں بھرتی سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کے مراحل سے متعلق اقدامات اور ان کے کام کرنے کی جگہؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا