ڈی سی راجوری نے تین روزہ ائی پی پی آئی مہم کا افتتاح کیا

0
0

پہلے دن 82 فیصد بچوں کو دو بوند پلائے گے
عمرارشدملک

راجوری: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ راجوری میں بھی پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پلس پولیو کی دو بوند پلائے گے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ گوجر منڈی راجوری میں پولیو بوتھ کا افتتاح کیا جس میں محکمہ صحت اور روٹری کلب نے مل کر بچوں کو دو بوند پلس پولیو کے پلائے۔ اتوار کے روز محکمہ صحت اور فیملی ویلفیر نے تین روزہ (ائی پی پی ائی) پلس پولیو حفاظتی بوند کی مہم کا آغاز کیا جس میں 5 سال تک کے 82 فیصد بچوں کو حفاظتی بوند پلائے گے۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے آفیسران، محکمہ صحت کے آفیسران اور ڈاکٹروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے نئے پیدا ہوئے بچوں سے لیکر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر سنجیو پوری نے جواہرنگر میں پلس پولیو بوتھ کا افتتاح کیا اور بچوں کو حفاظتی بوند بھی پلائی۔ وہیں بلاک منجاکوٹ میں بھی بی ایم او ڈاکٹر محمود کی قیادت میں پلس پولیو مہم کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر انیس الطاف نبی نے بتایا کہ حفاظتی قطرے پلانے کی مہم میں سے پہلے دن ضلع بھر میں 82 فیصد بچوں کو دو بوند ویکسین کے پلائے گے۔ وہیں ضلع کے مختلف دوردراز کے علاقوں کے لوگوں نے لازوال نمائندہ کو بتایا کہ پلس پولیو مہم کے بارے میں انہیں جانکاری نہیں دی گئی جبکہ پلس پولیو بوتھ بھی کافی دور دور بنائے گئے وہیں حکومت کی طرف سے پلس پولیو بیداری مہم کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن زمینی سطح پر جانکاری یا بیداری مہم کا نام تک نہیں ہے صرف چند ہوسٹر اور بینرز پی ایچ سی اور دیگر کچھ سینٹروں پر لگائے جاتے ہیں جس سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔وہیں ڈپٹی سی ایم او نے بتایا کہ لوگوں کی بھاری مقدار نے اس مہم میں شمولیت کی اور بچوں کو ویکسین پلائی اور سوموار اور منگلور کو ضلع راجوری کے گھر گھر جاکر دو بوند پلائے جائے گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا