ہمسایہ ممالک میں ابھی بھی پولیو کے کیس رونما ہوتے ہیں :اشونی کمار

0
0

قومی ٹیکہ کاری دن کا آغاز کیا ،ہوشیاری سے کام لینے کی تلقین
لازوال ڈیسک

جموں؍؍صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے آج گاندھی نگر ہسپتال میں قومی ٹیکہ کاری دن کا آغاز کیا ۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو ، ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر ایم سی ایچ اینڈ ایمونائیزیشن ڈاکٹر ارون شرما ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے بوپندر کمار اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تمام افسروں پر زور دیا کہ وہ مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے تمام وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لا کر سماج کو پولیو کی بیماری سے پاک کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں ابھی بھی پولیو کے کیس رونما ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں ہوشیاری سے کام لینا چاہئیے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ٹیکے لگوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 27 مارچ 2014 کو عالمی صحت تنظیم نے بھارت کو پولیو سے مبررا ملک قرار دیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہر ایک بچے کو ٹیکہ کاری کے دائرے میں لایا جانا چاہئیے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اٹل ڈولو نے کہا کہ قومی ٹیکہ کاری دن 2020 اس سلسلے میں 1985021 بچوں کو ٹیکے لگوائے جائیں گے جس کیلئے پورے جموں کشمیر میں 10722 بوتھ قائم کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور جموں کشمیر کو پولیو سے پاک کرانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر ارون شرما نے استقبالیہ خطبہ جبکہ ڈاکٹر رینو شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا