مرکزی سرکار کی عوامی رابطہ مہم

0
0

مرکز ی وزرا ء کا ایک گروپ 18؍ جنوری سے جموں وکشمیر کا دورہ کرے گا
چیف سیکرٹری نے تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں//چیف سیکرٹری بی وی آرسبھرامنیم نے آج اِنتظامی سیکرٹریوں اور صوبائی و ضلع اِنتظامیہ کے اَفسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں مرکزی وزراء کے ایک گروپ کا 18؍ جنوری سے شروع ہونے والے جموںوکشمیر کے دورے کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ 38 مرکزی وزراء 18؍ جنوری2020 سے جموںوکشمیر کے اضلاع کا دورہ کر یں گے۔اِس دورے کا مقصد جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے عملائی جارہی سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا اور لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر نا ہے۔مرکزی وزراء عام لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران جموںوکشمیر میں عملائے جارہے پروجیکٹوں او رمجوزہ پروجیکٹوں کے بارے میں اُنہیں جانکاری دیں گے۔عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں کو جون 2018ء کے بعد نافذ صدر راج میں حاصل کی گئی ترقی ، اگست 2019ء میں جموںوکشمیر کی تنظیم نو کے بعد اہداف کا حصول ، 55 سکیموں کی صد فیصد تکمیل اور پی ایم ڈی پی کی عمل آوری کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کو مرکزی وزراء کے دورے کے لئے تمام اِنتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اِنتظامی سیکرٹریوں اور مختلف محکموں کے سربراہوں کو مرکزی وزراء کے دورے کے دوران اُن کے ساتھ رہنے کے لئے کہا ہے۔ہر ایک محکمہ نے اس دورے کے لئے ایک نوڈل آفیسر مقرر کیا ہے۔جمو ںاور کشمیر کے صوبائی کمشنروں کو اَپنے اَپنے صوبوں کا نوڈل آفیسر نامزد کیا گیا ہے ۔ٹیم کے دورے کو کامیاب بنانے اور مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل بنائے رکھنے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو وزراء کے دورے کے دوران دِن رات کام کرے گا۔تمام متعلقہ اَفسروں کو دورے سے متعلق آگاہی دینے کے لئے ایک علاحدہ ویٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری نے اِس ضمن میں صوبائی کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ضروری ہدایات دی ہیں۔اِس سے قبل آج چیف سیکرٹری نے پونچھ اور راجوری کا دورہ کر کے مرکزی وزراء کے دُورے کے لئے کئے جارہے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا