برکینا فاسو میں دھماکہ ، پانچ فوجی اہلکار ہلاک

0
0

یواین آئی
اوگادوگو// برکینا فاسو کے شمالی صوبہ سؤ م میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے سے کم از کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ جمعہ کو فوج کی گشتی گاڑی اربندا شہر میں سڑک کنارے دھماکے کی زد میں آ گئی ، جس سے کم از کم پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ سنہ 2015 سے اب تک برکینا فاسو میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں مسلح افواج کے دو سو جوانوں سمیت 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور جنوبی افریقی ملک میں دیگر ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا