یواین آئی
شکاگو// امریکہ کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک شکاگو میں آئے شدید برفانی طوفان کی وجہ سے تمام ہوائی اڈوں سے 690 سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ شکاگو ایوی ایشن محکمہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ہوا بازی کے شعبہ نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘شکاگو میں کڑاکے کی سردی کی وجہ سے اوھارے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 690 سے زائد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے ’’۔سیکشن کے مطابق جمعہ کو اوھارے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 686 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ مڈوے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 169 سے زائد پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ برف کی وجہ سے تقریباً 470 پروازوں نے تاخیر سے پرواز بھری۔شکاگو میں کل شام شدید برفانی طوفان آیا۔قومی محکمہ موسمیات نے برف کی وجہ سے سڑکوں کی حالت خطرناک ہونے کی وارننگ جاری کی ہے ۔ کئی علاقوں میں پانچ انچ تک برف جم گئی ہے جسے آج صبح سے ہٹا یا جا رہا ہے ۔‘شکاگو ٹربیون’ کے مطابق وفاقی ہوا بازی انتظامیہ نے کل شام اوھارے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرطیاروں کے اترنے پر روک لگا دی ہے . شہر کے ہوا بازی محکمہ کے ترجمان کارین پرائیڈ نے کہا کہ مڈوے ہوائی اڈے پر اگرچہ کوئی روک نہیں لگائی گئی ہے ۔