کارتک آرین،سارا سے ملانے کے لئے رنویر کے احسان مند ہیں

0
0

یو این آئی
ممبئی//مشہور اداکار کارتک آرین کا کہنا ہے کہ سارا علی خان سے انہیں ملانے کے لئے وہ رنویر سنگھ کے احسان مندر ہیں۔رنویر سنگھ نے ایک پروگرام کے دوران سارا اور کارتک کو ملوایاتھا اور دوستی کرائی تھی۔کارتک اس کے لئے رنویر کا احسان مانتے ہیں۔سارا نے کرن جوہر کے چیٹ شو‘کافی ود کرن’ میں کہا تھا کہ انہیں کارتک آرین پسند ہیں،تبھی سے ان کا نام کارتک کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا اور وہ سرخیوں میں آگئی تھیں۔کارتک سے جب سارا کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات اور اس میں رنویر کے رول کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا،رنویر نے بہت اچھے سے دوستی کرائی تھی۔وہ خود بھی کافی زندہ دل ہیں تو اس لئے جس طریقے سے انہوں نے ہم دونوں کو ملوایا تھا اس کی وجہ سے ہمارا کافی مذاق بھی بنا تھا۔میں بہت خوش ہوں کہ رنویر نے ہمیں ملوایا اور ہمارے رشتے کے لئے ایک ثالثی بنے ۔کارتک اور سارا امیتاز علی کی آنے والی فلم ‘لو آج کل’ میں نظر آئیں گے ،جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ۔یہ فلم 14فروری کو ریلیز ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا