عمر کے لحاظ سے کردار نبھانا چاہتے ہیں سیف علی خان

0
0

یو این آئی
ممبئی//بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اب عمر کے مطابق صحیح کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔تاناجی : دی انسنگ وارئیر کے بعد اب سیف علی خان جلد ہی ‘جوانی جان من’ میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی ہدایتکاری نتن ککڑ نے کی ہے ۔ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبو کررہی ہیں۔ اس فلم میں سیف نے عالیہ کے والد کا کردار نبھایاہے ۔ سیف نے کہا کہ اب وہ عمر کے مطابق صحیح کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پروڈیوسر جئے شیو کرمانی نے کچھ سال قبل اس فلم کا آئیڈیا میرے ساتھ شیئر کیا تھا۔ حال ہی میں جب میں اپنے کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا تو مجھے لگا کہ میں اپنی عمر کے مطابق رول کرنا چاہتا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ ایک باپ کا کردار ہو لیکن یہ دلچسپ ہونا چاہئے ۔ اس کے بعد میں جے سے اس فلم کے لئے ملا۔ انہوں نے کہا ‘‘میں نتن ککڑ سے کسی دوسری فلم کے لئے ملا تھا حالانکہ بات نہیں بن پائی لیکن مجھے ان سے بات کرنے میں بے حد لطف آیا اور جب جئے نے مجھے بتایا کہ وہ نتن کے ساتھ مل کر یہ فلم بنا رہے ہیں تو میں واقعی میں حیرت انگیز تھا۔ نتن نے اسکرپٹ شاندار بناکر اسے کمرشیل اور تفریحی آمیز بنادیا ہے ۔ سیف علی خان نے کہا ‘‘عالیہ شاندار ہیں اور انہوں نے اس فلم کو اور خاص بنادیا ہے ۔ آج کل بچے مکمل طور پر تیار ہو کر آتے ہیں جبکہ ہم بغیر کسی تیاری کے براہ راست اداکاری میں آگئے تھے ۔ مجھے واقعی یہ محسوس ہوا کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگوں میں وہ اب تک سب سے بہتر ہے ۔ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے ، وہ بہت ہی امیجنگ تھے اور عالیہ میں بھی وہی انرجی تھی۔ ہم نے کئی بڑے سین ایک ہی بار میں کرلئے اور اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ فلم جوانی جان من 31 جنوری کو ریلیز ہو گی’’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا