16 پیچیدہ امراض کا شہد اور دارچینی سے علاج

0
0

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے شہد کے بارے میں فرمایا ہے کہ ’’اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔‘‘،آیورویدک اور طب یونانی میں شہد کو تمام بیماریوں کے علاج کے لیے رام بان یعنی اکسیر قرار دیا گیا ہے۔ جدید تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ’’شہد‘‘ میں واقعی شفا ہے۔ کینیڈا میں کی گئی تحقیق کے مطابق ’’شہد‘‘ اور ’’دار چینی‘‘ کے مرکب سے بہت ساری بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ جن میں سے بعض کا ذکر درج ذیل ہے:جوڑوں کا درد،ایک چمچ شہد، دو چمچ نیم گرم پانی اور آدھا چمچ دار چینی کا سفوف لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس کو صبح شام دکھتے جوڑوں پر لگائیں۔ چند دنوں میں درد اور سوزش سے افاقہ ہو گا۔،جوڑوں کے درد کے مستقل مریض روزانہ صبح شام ایک کپ نیم گرم پانی میں دو چمچ شہد ایک چمچ دار چینی کا سفوف ملا کر استعمال کریں۔ اس سے بیماری میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اس نسخہ پہ عمل کرنے سے جوڑوں کے درد کے 200 مریضوں کی درد اور سوزش ایک ہفتے کے استعمال سے کم ہو گئی اور انہوں نے چلنا پھرنا شروع کر دیا۔گنجا پن،سر پہ بال اگانے کے لیے زیتون کے تیل کے دو چمچ، ایک چمچ شہد ایک چمچ سفوف دار چینی لے کر پیسٹ بنائیں اور نہانے سے 15 منٹ پہلے سر پر لگائیں اور اس کے بعد سر دھولیں۔مثانے کے انفیکشن، ’’مثانے‘‘ کے انفیکشن کے علاج کے لیے ایک چمچ دار چینی کا سفوف اور ایک چمچ شہد نیم گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر استعمال کریں۔ اس سے مثانے میں انفیکشن کرنے والے جراثیم کا خاتمہ ہو گا اور پیشاب میں اْنے والی پروٹین بھی کم ہو جائے گی مگر اس نسخے کا استعمال کم از کم ایک مہینے تک ضرور کریں۔دانت کا درد،دانت کا درد دور کرنے کے لیے ایک چمچ سفوف دار چینی اور پانچ چمچ شہد لے کر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ دانتوں پر لگائیں۔ دانتوں کے درد اور سوزش سے افاقہ ہو گا۔کولیسٹرول میں کمی٭دو چمچ شہد، دو چمچ (چائے والے) سفوف دار چینی کو ایک کپ چائے کے گرم قہوہ میں ڈال کر روزانہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول کے لیول میں خاطر خواہ کمی ہو جاتی ہے۔نزلہ، زکام، فلو،نزلہ، زکام اور فلو کی صورت میں ایک چمچ نیم گرم شہد میں ایک چوتھائی چمچ سفوف دار چینی ڈال کر صبح شام تین دن استعمال کریں۔ یہ نسخہ پرانی کھانسی کیلئے بھی مفید ہے۔٭سپین میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد میں موجود ایک قدرتی عنصر فلو کے وائرس کو ختم کرتا ہے۔مردانہ کمزوری اور بانجھ پنِمردانہ کمزوری کے مریض روزانہ سونے سے پہلے دو چمچ شہد استعمال کریں۔،چین، جاپان اور مشرق بعید کے ممالک کی وہ عورتیں جنھیںحمل نہیں ٹھہرتا، سفوف دار چینی استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ آدھا چمچ سفوف دار چینی اور آدھا چمچ شہد روزانہ استعمال کرنے سے بھی حمل ٹھہرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔،میری لینڈ امریکہ میں ایک جوڑے نے جن کے ہاں گزشتہ 14 سال سے اولاد نہیں ہو رہی تھی۔ اوپر والے نسخے کو چند ماہ تک استعمال کیا۔ جس کی وجہ سے نہ صرف حمل ٹھہرا بلکہ صحت مند جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔معدے کی خرابی اور بدہضمی،منہ سے بدبو اور بدبودار سانس دور کرنے لیے گرم پانی میں شہد اور سفوف دار چینی ڈال کر صبح غرارے کریں۔ِشہد اور دار چینی کے مرکب کا باقاعدہ استعمال معدے کے امراض کا خاتمہ کرتا ہے اور معدے کو گیس اور السر سے بچاتا ہے۔،دو چمچ شہد میں تھوڑا سا دار چینی کا سفوف چھڑک کر کھانے سے پہلے استعمال کرنے سے بدہضمی، کھٹے ڈکار اور منہ سے بدبو کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔دل کے امراضشہد اور سفوف دار چینی کا پیسٹ بنا کر روٹی یا ڈبل روٹی پر لگا کر استعمال کرنے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے بلکہ دل کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد اور سفوف دار چینی کے پیسٹ کے روزانہ استعمال سے دوران خون میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوتی۔مدافعتی نظام٭سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق شہد اور سفوف دار چینی کے مرکب کے باقاعدہ استعمال سے جسم کا مدافعاتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد کے باقاعدہ استعمال سے خون کے سفید جرثومے مضبوط ہوتے ہیں اور یوں وہ مختلف قسم کے جراثیم، بیکٹیریا اورفنجائی کے خلاف لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔بڑھاپے پہ قابو،شہد اور سفوف دار چینی کو چائے میں ڈال کر استعمال کرنے سے جسم تندرست و توانا رہتا ہے۔ اس سے جلد ترو تازہ اور جھریوں سے محفوظ رہتی ہے۔،4چمچ شہد، ایک چمچ سفوف دار چینی تین کپ گرم پانی میں ملا کر چائے بنا لیں اور اس کو دن میں دو تین دفعہ استعمال کریں۔ اس سے جسم میں چستی اور تازگی آئے گی۔کیل مہاسے اور جلد کے انفیکشن،کیل مہاسے اور چھائیاں دور کرنے کے لیے تین چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی کا پیسٹ بنا کر سونے سے پہلے کیل مہاسوں پر لگائیں۔ (دو ہفتے تک) اور صبح اْٹھ کر گرم پانی سے دھو لیں۔ کیل مہاسوں اور چھائیوں سے نجات ملے گی۔،شہد اور سفوف دار چینی کا برابر مقدار میں پیسٹ بنا کر لگانے سے جلد کے انفیکشن مثلاً خارش، ایگزیما وغیرہ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔وزن میں کمیایک کپ گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی ملا کر روزانہ سونے سے پہلے اور صبح نہار منہ استعمال کرنے سے وزن میں خاطر خواہ کمی ہو جاتی ہے۔ اس نسخہ کا استعمال کم از کم تین ماہ تک کیا جائے۔کینسرکینسر کے مریض روزانہ ایک چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہو گا۔تھکاوٹ،تھکاوٹ، بے چینی اور پڑمردگی دور کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد، 1/4 چمچ سفوف دار چینی ملا کر روزانہ صبح اور دوپہر تین بجے استعمال کریں۔بہرہ پن ،سننے میں کمی یا بہرہ پن دور کرنے کے لیے شہد میں سفوف دار چینی ملا کر صبح شام استعمال کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا