عام گھریلو کیمیکل بچوں کی دماغی کمزوری کی وجہ قرار

0
0

نیویارک// ایک شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بالخصوص امریکا اور یورپ کے گھروں میں عام استعمال ہونے والے کیمیکل نہ صرف بچوں کے آئی کیو (ذہانتی پیمائش) میں کمی کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ کسی نہ کسی طرح ان کے دماغ اور اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔جرنل آف مالیکیولر اینڈروکرائنولوجی میں امریکہ میں سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اور دیگر اداروں کے ڈیٹا کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سروے میں ماں کی افزائشِ نسل کی عمر اور پانچ سال تک کے بچوں کے خون کینمونے جمع کئے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف دو طرح کے کیمیکل ہی نہایت مضر ہیں جن میں کیڑے مار ادویہ اور لکڑی سے بنے فرش پر آگ سے بچانے والا کیمیکل پولی برومنیٹیڈ ڈائی فینائل ایتھرنہایت مضر ہے۔ کیڑے مار ادویات میں آرگینو فاسفیٹ شامل ہیں جو پودوں اور درختوں کو حشرات سے بچاتے ہیں۔یہ دونوں اقسام کے اجزا عام استعمال کئے جاتے ہیں اور طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہنے والے بچوں کا آئی کیو ایسے ماحول سے دور بچوں کے مقابلے میں کم دیکھا گیا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے لینگون میڈیکل سینٹر کے مطابق صرف آگ سے بچانے والے کیمیل نے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو ذہنی طور پر متاثر کیا ہے اور کیڑے مار دواؤں سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ گیارہ ہزار بچوں سے زیادہ ہے۔امریکی ماحولیاتی انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ اب بہت سے گھروں میں آگ سے بچانے والے کیمیکل استعمال نہیں ہورہے اور ضرورت ہے کہ اسے بالکل ختم کردیا جائے۔ دوسری جانب کیڑے مار ادویات پر سخت کنٹرول کی ضرورت ہے۔اس سے قبل اسکنڈے نیویا کے کئی ممالک میں لاکھوں بچوں پر کئے گئے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ اسکولوں میں استعمال کیا جانے والا فینائل سانس اور پھیپھڑوں کے امراض کی وجہ بن رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا