بلاک سرنکوٹ پنچایت درہ سانگلہ کی عوام

0
0

ترقی یافتہ دور میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم
افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍بلاک سرنکوٹ پنچایت درہ سانگلہ کی عوام اس ترقی یافتہ دور میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے پنچایت درہ سانگلہ کے نائب سرپنچ نے زرائع ابلاغ کے نمائندگاں سے گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ اس ترقی یافتہ دور میں صرف ایک ہماری درہ سانگلہ کی پنچایت ہے جس میں سڑک کی سہولت نہیں ہے انہوں نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارے گاؤں میں جو بچہ سب سے ذیادہ تعلیم یافتہ ہو گا وہ میٹرک پاس ہو گا کیونکہ سڑک کی عدم دستیابی کے باعث پانچ سے چھ کلو میٹر پیدل سفر طے کرنے کے بعد سڑک کا دیدار نصیب ہوتا ہے اور اس سڑک کی بھی اتنی بری خستہ حالت ہے کہ بیان کرنا ممکن نہیں اس سے اچھا تو مال مویشیوں کا راستہ ہے اس راستہ میں اتنے بڑے کھڈے نہیں جتنے اس سڑک پر ہیں نائب سرپنچ نے کہا کہ ہم نے کئی بار محکمہ ار اینڈ بی سے درخواست کی کہ ہماری اس پنچایت میں سڑک دی جائے مگر محکمہ بھی ان ہی لوگوں کی سڑکیں پلان میں رکھتا ہے جو اپنے خاص لوگ ہوتے ہیں کیونکہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو پنچایت درہ سانگلہ میں بھی سڑک ہوتی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اتنی بڑی آبادی والا علاقہ محکمہ اور ترقیاتی کمشنر کی نظروں سے اوجھل ہے کہ آج تک یہاں پر سڑک نہیں نکلی انہوں نے کہا کہ بھیڑ بکریوں یا مال مویشیوں کو چراتے ہوئے یا ان کے لئے گھاس لاتے ہوئے گرنے کی وجہ سے چوٹ لگنے کے بعد جب تک سڑک پر پہنچایا جاتا اس سے قبل ہی وہ زندگی کی جنگ ہار جاتا ہے اور اگر کوئی بیمار ہو یا کوئی عورت حاملہ ہو تو اس کو بھی سڑک تک لے کر جاتے وہاں پہنچے سے قبل ہی وہ زندگی کی جنگ ہار جاتی ہے نائب سرپنچ نے موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی کچھ رحم کا معاملہ کرے اور پنچایت درہ سانگلہ کی عوام کو سڑک جیسی بنیادی سہولیات میسر کرے اور اگر جلد سے جلد سڑک نہ نکالی گئی تو یہ پنچایت کی عوام اپنے حق کے لئے سڑکوں پر اترے گی اس دوران کوئی ناخشگوار واقع اگر رونما ہوتا ہے تو اس کی پوری زمداری محکمہ ار اینڈ بی اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہو گی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا