جوآیاجھوٹے وعدے دے گیا…ووٹ لے گیا!

0
0

جب سرکاراورانتظامیہ ہومعذورتوتھنہ منڈی کی عوام ازخودپُل تعمیرکرنے پہ مجبور
عمران خان

تھنہ منڈی ؍؍تھنہ منڈی قصبہ کے محلہ کی عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں سے تنگ آکر اجتماعی چندہ اکٹھا کر کے لکڑی کے پل کی تعمیر شروع کردی ۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے ریٹائرڈ کیپٹن محمد شفیع نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں حکومت کروڑوں روپے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرتی ھے مگر ان کے محلے کی عوام کے لئے عرصہ دراز سے ایک پل کی تعمیر نہ ہو سکی جسکے باعث اسکول کے بچوں؛ راہگیروں بزرگوں عورتوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کء حکومتیں آئیں اور گئی بھی مگر غریب عوام کو آج بھی دریا عبور کر کے گھر پہنچنا پڑ رہاہے اب مجبور ہو کر یہاں کی عوام نے از خود ہی اس کا بیڑا اٹھایا ہے اور چندہ جمع کرنے کیپل کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے تاکہ سرکار اور انتظامیہ کو شرم آئے مزید کہا کہ کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے واگزار ہونے والی کروڑوں کہ رقومات کے بارے میں ایک جامع جانچ پڑتال ہونی چاہیے تاکہ پتہ چل سکے یہ رقومات کہاں خرچ کی جاتی ہیں کیونکہ غریب عوام کے لئے سرکاری سہولیات ابھی بھی خواب اور سراب ہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا