اس بار بھی باروہیں جماعت کے نتائج میںطالبات نے سبقت حاصل کی

0
0

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں زیر تعلیم نورین فاطمہ نے 87.5 فیصد نمبرات حاصل کئے
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی باروہیں جماعت کے نتائیج میں تحصیل منڈی میں ایک بار پھر سبقت حاصل کی ہے تحصیل منڈی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نورین فاطمہ ملک دختر محمد رفیق ملک نے بارویں جماعت میں دسویں جماعت کی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے بارہویں جماعت سال 2019/20 سالانہ سرمائی زون میڈکل سبجیکٹ میں پھر ایک بار بہترین کرکردگی کامظاہرہ کیا ہے- گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کی طالبہ نورین فاطمہ نے میڈکل مضمون میں 500 نمبرات میں سے 437 نمبر حاصل کرکے منڈی تحصیل کا نام روشن کیاہے- جس کی وجہ سے بیٹیوں کو تعلیم دلوانے والوں کا سر فخر سے اونچاہواہے۔وہیں گورنمنٹ گرل ہائیر سیکنڈری سکول منڈی کے اساتذہ میں خوشی پائی جارہی ہے کیوں کہ میٹرک امتحان میں 92فیصدنمبرات حاصل کئے تھے اور اس بار باروہں میں فیصد87.5 نمبرات لیکر والدین اساتذہ کا نام روشن پہچان برقرار رکھی ہے۔ اس حوالے سے نرین فاطمہ ملک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ان والدین سے اپیل کی ہے جو اپنی بیٹیوں کو سکول بھیجنے اور تعلیم سے دوررکھنے پر تلے ہوے ہیں ۔ وہ اپنی بیٹیوں کو تعلیم سے مت روکیں انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ۔انہوں نے تمام اسکول انتظامیہ اساتذہ اور والدین کا شکریہ اداکیا جن کی محنتوں اورکاوشوں سے کامیابی میرا مقدر بنی ہے-انہوں نے کہا اس سال جبکہ زیادہ تر اسکول میں حاضری بھی کم تھی لیکن پھر بھی اساتذہ اور ولدین کی محنتوں سے اچھے نمبرات حاصل کئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا