فائنانشل کمشنر نے صحت شعبہ کی بہتری کیلئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا

0
0

ونے شرما
جموں؍؍صحت و طبی تعلیم محکمہ فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے آج ایک جائزہ میٹنگ میں جموں وکشمیر میں صحت شعبے کی بہتری کے لئے کئے جارہے اِقدامات اور طبی نگہداشت کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر نے اَفسروں کو ایک منظم منصوبہ ترتیب دینے اور دُور دراز علاقوں کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے بہتر نتائج کے لئے آپسی تال میل پر زور دیا۔ضلع سطح کے ہسپتالوں میں اعلیٰ طبی خدمات کی فراہمی کے لئے فائنانشل کمشنر نے کہا کہ میڈیکل اَفسروں کی ضروری تربیت اور پروٹوکال کا قیام محکمہ کی ترجیح ہوگی ۔میٹنگ میں جن پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اُن میں سٹروک یونٹ ، سیو ڈرین ،سرویکل کینسر سکریننگ ، سیو ہارٹ اور ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام شامل ہیں۔سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اس میٹنگ میں ناظم صحت جموں رینو کھجوریہ ، پرنسپل جی ایم سی جموں سنندا رینہ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار اور محکمہ صحت کے جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدن لال کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔اِس کے علاوہ کشمیر صوبے کے کئی افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا