ہردیش کمار سماگراہ شکھشا اور مڈ ڈے میلز سکیم کی عمل آوری کا جائز ہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سکولی تعلیم محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار نے آج ایک میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔سماگراہ شکھشا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون منہاس نے فلیگ پروگرام کے تمام پہلوئوں پر ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔سیکرٹری نے سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے سکولی عمارتوں اور دیگر تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ کو آئی ٹی ٹی لیبارٹریوں اور پی اے ایل مراکز کا بھرپور اِستفادہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ہردیش کمار نے این آئی ایس ٹی ایچ اے پروگرام کے تحت جموںوکشمیر میں پہلے مرحلے کے ریسورس پرسنز تربیتی پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے سماگراہ شکھشان کے اہلکاروں کومبارک باد دی۔ انہوں نے راشٹریہ اوشکار ابھیان ، پڑھے بھارت بڑے بھارت ، سائنسی نمائشوں اور شالا درپن کو فروغ دینے کے لئے بھی سماگراہ شکھشا کی کوششوں کی سراہنا کی۔بعد میں ڈاکٹر منہاس نے کمشنر سیکرٹری کو بتایا کہ سال 2018-19کے دوران جموںوکشمیر میں 220 نئے سکولوں میں ووکیشنل ایجوکیشن شروع کی گئی ۔اس کے علاوہ تمام اضلاع کے سرکاری سکولوں کو ڈیسک اور تدریسی کتابیں مفت فراہم گئیں جن کو 6,62,883سکولی بچوں میں تقسیم کیا گیا جبکہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے 8,69,145 طالب علموں کو سکولی وردی فراہم کی گئی ۔مِڈڈے میل سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اِس سلسلے میں روزانہ بنیادوں پر رِپورٹ تیار کرنے کے لئے کہا۔ میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری سکولی تعلیم غضنفر حسین ، ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر فائنانس ڈاکٹر ریاض ، ڈائریکٹر پلاننگ جی ایم حجام ، چیف ایجوکیشن آفیسر جموں کلبیر سنگھ اور سماگراہ شکھشا کے کاڈی نیٹر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا