انٹرنیٹ بند کئے جانے کو غیر قانونی قرار دینے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں انٹرنیٹ کو بند کرنے کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق ایک عرضی جمعہ کو سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔وکیل احتشام ہاشمی نے عرضی دائر کرکے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند کرنے کو آئین کے آرٹیکل 19اور آرٹیکل 21کی خلاف ورزی کے طور پر قرار دیا جانا چاہئے اور اس طرح اسے غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جانا چاہئے ۔عرضی میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مواصلاتی خدمات کی عارضی معطلی کے تحت سرکاری حکام کی طرف سے ’من مانے طریقے سے انٹرنیٹ بند کرنے‘ کو روکنے کے لئے ہدایات جاری کرے ۔ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی خدمات کو معطل کرنے کے حکومت کے اقدام پر عرضی گزار نے سوال اٹھائے ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا