حکومت جموں وکشمیر میں پنچایتوں کو مستحکم بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے:گورنر

0
0

سرپنچ ایسو سی ایشن ڈوڈہ ، ایسو سی ایشن آف پیرا میڈیکل کالجز لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی
جموں؍؍سرپنچ ایسو سی ایشن ڈوڈہ کا ایک وفد آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقی ہوا۔وفد کی قیادت سرپنچ محمد یوسف کر رہے تھے ۔ اُن کے ہمراہ چیئرپرسن بی ڈی سی پنگل مکھوبیہم اور سرپنچ شیر محمد اور سنسار چند بھی تھے۔وفد نے ضلع ڈوڈہ کی پنچایتوں سے متعلق کئی ترقیاتی معاملات و مطالبات لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں پنچایتوں کو مستحکم بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔دریں اثنا ایسو سی ایشن آف پیرا میڈیکل کالجز کاوفد اُن کے صدر ایم ایس کٹوچ کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوا اور پیرا میڈیکل او رنرسنگ کالجز کو درپیش مسائل سے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائز مطالبات پر غور کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا