لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے حج کمیٹی نے حج۔2020ء کے لئے منتخب عازمین سے کہا ہے کہ وہ حج پر روانہ ہونے کے لئے پیشگی رقم اور پہلی قسط جمع کروائیں۔کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک سرکیولر کے مطابق وادی کشمیر کے منتخب عازمین 15؍ فروری 2020ء تک 81000روپے کی پیشگی رقم اور 15؍ مارچ 2020ء تک ایک لاکھ 20ہزار روپے کی پہلی قسط جمع کرائیں۔عازمین دونوں رقومات ایک ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔یہ ادائیگی حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in کے ذریعے آن لائن یا سٹیٹ بینک آف انڈیا یا کسی یونیک بینک آف انڈیا کے ذریعے حج کمیٹی آف انڈیا کو بھیج سکتے ہیں۔اِن ادائیگیوں کے لئے پے اِن سلپ جے اینڈ کے حج کمیٹی بمنہ سری نگر سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔جموں اور لداخ صوبوں سے تعلق رکھنے والے عازمین متعلقہ اسناد / اصل پاسپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں 15؍ فروری 2020 ء تک جمع کروا سکتے ہیں۔پیشگی رقومات جمع کروانے کے بعد منتخب عازمین پے اِن سلپ کی کاپی / آن لائن پے منٹ کی رسید، پاسپورٹ ، ایک فوٹوگراف ، میڈیکل سکریننگ و فٹنس سر ٹیفکیٹ جے اینڈ کے حج کمیٹی بمنہ کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران پیش کرسکتے ہیں۔آخری اور حتمی قسط جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان علاحدہ سے کیا جائے گا۔