’مرکزی حکومت مسلمانوں کے خلاف ‘

0
0

سی اے اے تقسیم کرنے والا اور ایک طبقے کے خلاف:مایاوتی
یواین آئی

لکھنؤ؍؍بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوت نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں لایا گیا شہریت ترمیمی قانون تقسیم کرنے والا اور اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک طبقے کے خلاف لایا گیا ہے ۔محترمہ مایاوتی کی آج 64ویں سالگرہ ہے ۔وہ یہاں نامہ نگاروں سے بات کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کانگریس کے دور سے بھی زیادہ خراب ہوگئی ہے ۔جس طرح سے کانگریس کی حکومتوں نے کام کیا اب اسی راہ پر مرکزکی بی جے پی حکومت چل رہی ہے ۔بی جے پی تو کانگریس سے دو قدم آگے ہے ۔ملک کی معیشت خراب ہوگئی ہے اور ملک میں تناؤ اور خوف کا ماحول ہے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ یہاں سے جومسلمان پاکستان گئے ہیں،وہ بھی ظلم اور زیادتی کے شکار ہیں،انہیں بھی یہاں لانا چاہئے لیکن مرکزی حکومت نے صرف ہندو،سکھ ،عیسائی ،جین اور بدھ کو ہی شہریت دینے کے لئے یہ قانون بنایا ہے اس سے لگتا ہے کہ مرکزی حکومت مسلمانوں کے خلاف ہے ۔بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ پارٹی شروع سے ہی سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہی ہے لیکن ان کے احتجاج کا طریقہ الگ ہے ۔ان کی پارٹی احتجاج میں تشدد کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔سی اے اے کو سبھی طبقوں کے لئے نافذ کیا جانا چاہئے ۔مرکزی حکومت نے صرف مسلمانوں کو اس قانون میں شامل نہیں کیاہے ۔اس لئے اسے اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہئے اور سبھی پارٹیوں کی رائے لے کر اسے نافذ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت غلط پالیسی کی وجہ سے ہی آج ملک میں بدامنی اور عدم تحفظ کا ماحول ہے ۔ملک کی ابھی حالت کانگریس کے اقتدار سے بھی خراب ہوگئی ہے ۔انہوں پارٹی کے بانی کاشی رام کو بھی یاد کیا اور پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ غریبی ہٹانے اور ملک کے حق کے لئے کام کریں۔بے وجہ کی بیان بازی میں اپنا وقت برباد کرنے کے بجائے پارٹی کو مضبوط کیا جانا چاہئے ۔محترمہ مایاوتی نے اترپردیش میں پولیس کمشنر منصوبے کا استقبال کیا،لیکن یہ بھی کہا کہ صرف پالیساں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔جب تک امن و قانون کے سلسلے میں سختی نہیں ہوگی،تب تک ایسی ہی حالت رہے گی۔بی ایس پی کے اقتدار میں امن و قانون کے سلسلے میں کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تھا،یہاں تک کے پارلیمنٹ اور اراکین پر بھی کارروائی ہوتی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا