میرا نام ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘ کے ساتھ نہ جوڑا جائے، خلیل الرحمان قمر

0
0

کراچی// معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ایشال فیاض کے ساتھ شادی کی خبروں پر کہا ہے کہ میرا نام ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘ کے ساتھ وابستہ نہ کریں۔خلیل الرحمان قمر کا شمار جہاں ملک کے نامور مصنف اورہدایت کاروں میں ہوتا ہے وہیں وہ اپنے بیانات کے باعث تنازعات کی زد میں بھی رہتے ہیں۔ ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘میں جہاں ان کے لکھے گئے مکالمے ’’دو ٹکے کی لڑکی‘‘کو شہرہ آفاق مقبولیت ملی وہیں اب وہ اداکارہ ایشال فیاض کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ’’دوسرے درجے کی عورت‘‘کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔در اصل گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’کاف کنگنا‘‘کی ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ حالانکہ ایشال فیاض اور خود خلیل الرحمان قمر ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔تاہم حال ہی میں ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے ایک بار پھر اپنی اور ایشال فیاض کی شادی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں اور تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو میرے اور ایشال کے بارے میں افواہ پھیلارہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا