موسم نے لی انگڑائی ! زندگی کا سارا سامان زیر زمین!

0
0

متعلقہ پٹواری کو پورے معاملے کی خبر، اپنے آرام کیلئے پٹواری نے نہیں بتایا اعلی انتظامیہ کو :تحصیلدار لاٹی مروٹھی
نرندر سنگھ ٹھاکر

رام نگر؍؍ ضلع ادھم پور کی تحصیل لاٹی مراٹھی کہ علاقہ پچونڈ نمبر دو کے پچہتر سالہ بزرگ اننت رام ولد بھگت رام کا آشیانہ اس وقت زیر زمین دب گیا جب ایک پسی نے ان کے گھر اپنے ساتھ لے لیا۔ دوسری جانب تحصیل لاٹی مروٹھی کہ پچونڈ نمبر دو میں اننت رام کا آشیانہ زیر زمین ہونے کے بعد متعلقہ پٹواری نے علاقے کے نمبردار اور چوکیدار سے پورے معامل کی جانکاری حاصل کی مگر آخری اطلاعات ملنے تک متاثرہ بزرگ کی کوئی بھی امداد نہیں کی گئی، اس سلسلے میں جب نمائندہ لازوال کی تحصیلدار لاٹی مروٹھی سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے کی ابھی تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی جب نمائندہ لازوال نے موصوف کو بتایا کہ متعلقہ پٹواری کو معاملے کی پوری جانکاری دی گئی ہے تاہم تحصیلدار نے بتایا کہ متعلقہ پٹواری نے آپنے آرام کی خاطر اعلی انتظامیہ کو اس بات کی خبر نہیں دی۔ واضح رہے اننت رام بے سہارہ ہیں جن کی انتظامیہ کی جانب سیکوئی امداد نہیں کی گئی ہے جس سے انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے اور ان دعووں کی پول کھل رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا