ایم وی ڈی نے راجوری قصبہ کے دو الگ الگ مقامات پر موٹرسائیکل اور تین ویلر آٹو ریلیاں کا اہتمام کیاموٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم، طلباء میں پینٹنگ مقابلہ
نمائندہ لازوال
راجوری؍؍31 واں روڈ سیفٹی ویک راجوری کے مختلف علاقوں میں منایا جارہا ہے جس میں الگ الگ قسم کے پروگرام منعقد کر عام لوگوں اور خاص طور پر ڈرائیوروں کو بیدار کیا جارہا ہے تاکہ گاڑی چلاتے وقت احتیاط کی جائے۔ وہیں اس سلسلہ میں محکمہ موٹر وہیکل راجوری نے قصبہ میں دو الگ الگ مقامات پر موٹرسائیکل اور تین ویلر آٹو کی ریلیاں نکالی۔ اولڈ بس اڈہ راجوری سے موٹرسائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے موٹرسائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دیکھائی اور اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد اشرف، ڈی ایس پی ٹریفک زبیر مرزا، ائے آر ٹی او انظار احمد رانا، ضلع انفارمیشن آفیسر نریندر رینہ اور میونسپل وارڈ کونسلر سنجے شرما بھی موجود تھے ۔وہیں اس موقع پر محکمہ موٹر وہیکل راجوری نے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کئے اسطرح نیو بس اڈہ راجوری میں بھی تین ویلر آٹو ریلی کو ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی نے ہر جھنڈی دیکھائی جبکہ ائے آر ٹی او راجوری انظار احمد رانا بھی اس موقع پر خاص طور پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی نے تین ویلر آٹو ڈرائیوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورلوڈنگ نہ کرے اور گاڑی کی رفتار بھی کم رکھے کیونکہ سواریوں کی جان کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور اپنی جان کو بھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ اپنی جان کے ساتھ ساتھ گاڑی کی جانچ بھی برابر کرتے رہے۔ ایم وی ڈی راجوری نے مختلف اسکولوں کے طلباء میں پینٹنگ مقابلہ بھی کروایا تاکہ طلباء کو بھی بیدار کیا جاسکے اور طلبائ کی مدد سے سماج کے ہر طبقہ تک اس پیغام کو پہنچایا جاسکے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے عام لوگوں اور مختلف مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت اپنی جان کے ساتھ ساتھ مسافروں کی جان کی بھی حفاظت کرے اور احتیاط کے ساتھ گاڑی چلائے۔