پونچھ کے سرحدی علاقوں کے باشندوںکے ایک وفد کی ایل جی کے ساتھ ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍پونچھ ضلع کے ایل او سی سے متصل علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔محمد رفیق چشتی کی سربراہی میں آئے اس وفد میں ضلع کے مختلف علاقوں کے سرپنچ او رپنچ بھی شامل تھے۔وفد نے ایل او سی کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو درپیش مختلف مسائل لیفٹیننٹ گورنر کی نوٹس میں لائے۔وفد نے جموں ۔ پونچھ ریلوے لائن پر کام شروع کرنے ، جموں ۔ پونچھ ہیلی کاپٹر سروس دوبارہ شرو ع کرنے اور چنڈک گائوں کو ماڈل ولیج کا درجہ دینے کی بھی مانگ کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے مطالبات غور سے سننے کے بعد جائز مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دلایا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا