لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج کمار دھر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر دھر نے یونیورسٹی کے آن کیمپس اور کیمپس میں جاری تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کو تفصیلات دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیم کے اس اعلیٰ ادارے میںمعیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔