نٹ منچ نے شہریت ترمیمی قانون کے حق میں اپنی مہم کا اہتمام کیا

0
0

اس قانون کا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ برابرکے شہر ی ہیں: ترون شرما
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کے گاندھی نگر میں نٹ منچ نے آج سٹیزن ترمیمی ایکٹ کے حق میں اپنی مہم کا اہتمام کیا۔بانی اور صدر نٹ منچ ترون شرما نے نوجوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کچھ سیاسی جماعتوں کی ہدایت پر قوم میں پھیلائے جانے والے سی اے اے کے نام پر نفرت اور تشدد کی مذمت کی۔اور کہا کہ اس قانون کا ہندوستانی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو برابر کے شہری ہیں دوسرے لوگوں کی طرح ملک کا بھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سی اے اے کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے کیونکہ وہ ملک میں سب سے زیادہ محفوظ ہیں اور ہندوستان ہی واحد قوم ہے جو مسلمانوں کو تحفظ کی ضمانت دے سکتی ہے۔ترون شرما نے یہ بھی کہا کہ نیٹ منچ لوگوں کو سی اے اے کے فوائد سے آگاہ کرتا ہے۔ اس موقع پر موجود نٹ منچ کے ممبران نوین پال ، انیکیت چودھری ، اجیٹیش سنگھ ، راہول شرما ، مادھا سنگھ اور دیگر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا