جی ایم سی ہسپتال راجوری میں استعمال شدہ میڈیکل اشیائی اور دیگر گندگی کے ڈھیر جمع

0
0

مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا:سینٹیشن کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ
نمائندہ لازوال

راجوری؍؍جی ایم سی ہسپتال راجوری میں کئی دنوں سے پڑی ہوئی گندگی صحت مند لوگوں کی بیماری کا باعث بن رہی ہے جبکہ گندگی میں پڑی ہوئی استعمال شدہ سیرنجز اور سوئیاں جاں لیوا بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔لازوال نمائندہ کے مطابق ہسپتال کے احاطے میں ایکسرے سینٹر کے سامنے پچھلے ایک ہفتہ سے پڑی گندگی اور اس کی بدبو نہ صرف مریضوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث ہے بلکہ اس سے مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کے بیمار ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ایم سی ہسپتال راجوری میں سینٹیشن کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ ہے جس میں صرف 40 صفائی کرمچاریوں کے نام پر ایک پرائیویٹ کمپنی کو تقریباً35 لاکھ روپے سال کا دیا جارہا ہے اس کے علاوہ بھی مختلف قسم کے فنڈس صفائی ستھرائی کے نام پر خرچ کئے جاتے ہیں لیکن پھر بھی مختلف بیماریوں کا جنم ہورہا ہے۔ اس سلسلہ میں ہسپتال انتظامیہ کے ایک آفیسر سے پوچھنے پر اس نے بتایا ہسپتال میں ایک نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوا ہے جس وجہ سے گندگی کا ڈھیر ہسپتال احاطے میں لگ گیا ہے لیکن کیا تعمیری کام کی وجہ سے گندگی کو ہسپتال احاطے میں جمع کرنا درست ہے کیا ہر روز گاڑی کی مدد سے گندگی کو دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جاسکتا کیا بیماروں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر اعلیٰ افسران سے اپیل ہے کہ وہ جی ایم سی ہسپتال راجوری کو گندگی سے نجات حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے۔ ِہسپتال کے ایک مریض کے ساتھ آئے شخص نے لازوال نمائندہ کو بتایا کہ اس گندگی اور اس کی پھیلی ہوئے بدبو سے عام لوگوں کو بھی خطرہ ہے جنہیں بھی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا