نربھیا معاملہ

0
0

قصور وار پون اورمکیش کی کیوریٹو عرضی خارج
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ نے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے قصوروار ونے اور مکیش کمار کی کیوریٹو عرضیاں منگل کے روز خارج کر دیں ۔ دو دیگر قصوروار پون اور اکشے نے کیوریٹو عرضیاں دائر نہیں کیں ۔ جسٹس این وی رمن کے چیمبر میں ان دنوں کی عرضیوں پر سماعت ہو نی تھی ، چند منٹوں کے اند ر عرضیاں خارج کر دی گئیں ۔جسٹس رمن کی سربراہی والی پانچ رکنی اس بینچ میں جسٹس ارون مشرا ، روہنگٹن فلی نریمن ، جسٹس آر بھانو متی اور جسٹس اشوک بھوشن شامل تھے ۔ عدالت ِ اعظمیٰ نے اپنے مختصر حکم میں کہا’’ کیوریٹو عرضیوں کی سماعت کھلی عدالت میں کئے جانے کی عرضی خارج کی جاتی ہے‘‘۔ عدالت نے پٹالہ ہاؤس کورٹ کی جانب سے گزشتہ 7سات جنوری سے جاری بلیک وارنٹ ( ڈیتھ وارنٹ ) پر روک کے متعلق درخواست کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ عرضی میں کوئی مضبوط بنیاد نظر نہیں آ تی ہے ‘‘۔ بینچ نے کہا ’’ ہم نے کیوریٹو عرضیوں اور متعلقہ دستاویزات کو پڑھا ہے ۔ ہمارا خیال ہے کہ ان درخواستوں میں روپا اشوک ہورا بنام اشوک ہورااور دیگر کے معاملے میں اسی عدالت کے فیصلے میں طے شدہ ضابطوں کے تحت سوال نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔ اس لئے ہم عرضیاں خارج کرتے ہیں‘‘۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے اس معاملے کے چار قصورواروں ونے ، مکیش، پون گپتا اور اکشے کے خلاف گزشتہ سات جنوری کو ڈیتھ وارنٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد ونے اور مکیش نے عدالت میں کیوریٹو عرضیاں داخل کی تھی ۔ دو دیگر قصورواروں نے ابھی تک کیورٹیو عرضیاں دائر نہیں کی ہیں ۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ان چاروں کو پھانسی پر چڑھانے کے لئے 22 جنوری صبح سات بجے کا وقت مقرر کیا ہے ۔پورے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت اور قتل معاملے کے چار قصورواروں میں سے دو ونے اور مکیش نے سپریم کورٹ میں جمعرات کو کیوریٹو عرضیاں دائر کی تھی ۔مکیش کمار کی جانب سے ورند ہ گور و ور نے کیورٹیو عرضی دائر کی تھی، جبکہ ونے کی جانب سے سداشیو نے عرضی پر دستخط کئے تھے ۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں قصوروں کو 22 جنوری کو صبح سات بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دینے کا حکم دیا تھا ۔ فیصلے کے بعد سبھی قصورواروں نے سپریم کورٹ کے سامنے کیوریٹو عرضی دائر کرنے کی بات کہی تھی۔نچلی عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ میں کہا تھا کہ اب کسی بھی قصور وار کی کوئی بھی درخواست کسی بھی عدالت میں یا صدر جمہوریہ کے سامنے زیر التوا نہیں ہے ۔ تمام قصورواروں کی نظر ثانی عرضیاں عدالت نے مسترد کر دی تھی ۔استغاثہ نے عدالت سے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کرتے ہو ئے کہا تھا کہ’’ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے اور تعمیل کرنے کے درمیان قصور وار کیوریٹو عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں‘‘۔نربھیا کے ساتھ 16 دسمبر 2012 کو اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اسے بری طرح زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیا گیا تھا ، بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی ۔ اس معاملے میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ایک نابالغ ملزم بھی تھا ۔ اسے تین سال کے لئے اصلاح گھرمیں رکھا گیا تھا، جہاں سے وہ رہا ہو چکا ہے ۔ایک ملزم رام سنگھ نے تہاڑ جیل میں پھانسی لگا لی تھی، جبکہ باقی چار ملزمان ونے ، پون گپتا، مکیش کمار اور اکشے کمار کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، جسے دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا