ہندستان سے ہندستان میں کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے : میکس کلاڈاس

0
0

نئی دہلی ،   (یو این آئی)ہالینڈ کے چیف کوچ میکس کلاڈاس نے کہا ہے کہ ہندستان سے اس کے گھریلو میدان پر کھیلنا ہمیشہ ہی زبردست چیلنج ہوتا ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہندستان سے کھیلنا بہت دلچسپ بھی ہوتا ہے کیونکہ ہمیں بھونیشور میں کھیلنا پسند ہے ۔ہندوستان 18 اور 19 جنوری کو بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے اوپنر میں ہالینڈ سے کھیلے گا۔فی الحال ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے اوپنر کی تیاری کے سلسلے میں کوالالمپور میں مقیم میکس کلاڈاس نے لیگ میں اچھی شروعات کرنے کی اہمیت پر زور دیتے وقت محتاط لہجہ اختیار کیا جہاں وہ پچھلے سال پرو لیگ میں فاتح آسٹریلیا اور رنر اپ بیلجیئم کے پیچھے تیسرے نمبر پر رہے تھے ۔اگرچہ ہندوستان اور ہالینڈ کے مابین میچ ہمیشہ سے اعصاب شکن رہتے ہیں ، آخری مقابلہ 2018 کے مینز ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل تھا جہاں ہندستان کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی ۔18 اور 19 جنوری کو ہونے والے میچوں میں بھی زبردست کانٹے کی ٹکر کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ ہندستانی ہاکی ٹیم کے کوچ گراہم ریڈ اور ہالینڈ کے کلاڈاس لیگ میں ایک دوسرے کی زمینی حکمت عملی سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گراہم ایک بہت ہی تجربہ کار کوچ ہیں اور وہ اس عمل اور کھلاڑیوں سے جس طرح کی ہاکی کی توقع کرتے ہیں اس کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔ میں توقع کرتا ہوں کہ ہندوستان ہمیشہ کی طرح مسابقتی ہوگا ۔کلاڈاس نے کہا کہ ہم جن کھلاڑیوں اور کمبی نیشن کی جانچ کرنا چاہتے تھے ان کا تجربہ پرو لیگ کے پچھلے ایڈیشن کے دوران کیا گیا تھا۔ اس ایڈیشن میں ہماری سب سے مسابقتی ٹیم ہوگی کیونکہ یہ ہمارے لئے ٹوکیو میں بہترین بننے کا ایک اہم سنگ میل ہوگا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے چھ ماہ کی منصوبہ بندی میں محتاط رہیں گے تاکہ ان کا کھلاڑی ہالینڈ میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ اور ڈومیسٹک لیگز میں مصروف رہنے کے باوجود فٹ رہے ۔یو این آئی

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا