نہرو یووا کیندرا پونچھ کی جانب سے نیشنل یوتھ ڈے ہفتہ منایاگیا

0
0

افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍نہرو یووا کیندرا پونچھ کی جانب سے نیشنل یوتھ ڈے ہفتہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پبلک ہائی اسکول درآبہ کے طلاب نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر طلاب نے سوامی وویکا آنند کے حالات زندگی اور سماجی بہبود کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کو تقاریر میں بیان کیا۔اس موقعہ پر تقریب میں اسکولی طلاب کے علاوہ کئی دیگر نامور شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے سوامی وویک آنند کے اوصاف و خدمات کو بچوں کے سامنے اجاگر کیا۔ بچوں میں اس موقع پرمصوری،پوسٹرمیکنگ،رائٹنگ جیسے مقابلے منعقدہوئے، بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اوران کی شاندارحوصلہ افزائی کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا