ڈوڈہ :مقامی باشندے سڑک کی تعمیر سے خوش نہیں

0
0

دوبارہ سروے کامطالبہ
ہ س/اصغر
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے پسماندہ علاقہ شرشی روتہ پدرنہ کے لوگ محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے سڑک تعمیر کرنے کے لئے کئے گئے سروے سے مطمئن نہیں ہیاور مقامی لوگوں میں محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں گاؤں شرشی کے لوگوں کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے ملاقات ہوااور ڈی.ڈی.سی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ شرشی تا دھڑا کے لئے تعمیر کی جا رہی سڑک کو سراسر غلط طریقے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ نے آبادی کو چھوڑ کر سڑک کو جنگل کی طرف موڑ لیا ہے جس وجہ سے صرف جنگل کو نقصان ہو رہا ہے لیکن اِس سڑک کی تعمیر سے مذکورہ گاؤں و گرد نواح میں رہائشی آبادی کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے مانگ کی کہ سروے کو دوبار کیا جائے تاکہ سرکاری خزانے سے نکلنے والی رقومات سے تعمیر ہونے والی اس سڑک کا فائدہ عوام کو ملے۔اْنہوں نے بتایا کہ علاقہ میں بیشتر آبادی مزدور طبقہ پر مشتمل ہے اور اپنے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے سے قاصر ہیں اگر محکمہ سروے کو تبدیل کرکے شرشی کی طرف نہیں لیتے ہیں تو اْن کو کوئی فائدہ نہیں اس سے بہتر ہے کہ یہ پیسہ کسی دوسرے علاقہ کے اوپر خرچ کیا جائے چونکہ مذکورہ گاؤں کو نا جوڑنے والی سڑک کی تعمیر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہیالبتہ یہ سڑک وہاں پہلے سے تعمیر سڑک سے جوڑی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے سروے عملہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اْنہوں نے گاؤں کے چند افراد کے اشاروں پر سڑک کا نقشہ ہی بدل دیا جس سے صرف انفرادی طور کسی کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے جبکہ غریب عوام کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ جب سروے کیا جا رہا تھا تب محکمہ نے اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو ساتھ لے کر سروے انجام دیا لیکن جب سڑک کی تعمیر شروع ہوئی تو گاؤں کو چھوڑ کر سڑک تعمیر کی جانے لگی جس کے بعد عوام نے متعلقہ حکام ضلع انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا