جی ایم سی جموں 8 نیم طبی کورسوں کا آغاز کرے گا

0
0

جموں یونیورسٹی کی طرف سے ایپلیشن لیٹر جاری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں نے یونیورسٹی آف جموں سے آج این او سی /ایپلیشن حاصل کرتے ہوئے مختلف نیم طبی کورسوں میں 8 ڈگری کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جن میں 110 سیٹوں کی گنجائش ہو گی ۔ ان ڈگری کورسوں میں میڈیکل لیب ٹیکنالوجی ، اوپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی ، رینل ڈائیلسس ٹیکنالوجی ، ریڈیو گرافی ٹیکنالوجی ، انیستھیسیا ٹیکنالوجی ، کاڈیک کئیر ٹیکنالوجی ، ریسپریٹری کئیر ٹیکنالوجی اور نیورو سائینس ٹیکنالوجی میں بی ایس سی کورسز شامل ہیں ۔ یہ تجویز جے اینڈ کے پیرا میڈیکل کونسل نے انتظامی محکمے کو بھیج دی تھیں اور سٹیٹ ایڈمنسٹریٹو کونسل نے اکتوبر 2019 میں اس تجویز کو منظوری دی ۔ پرنسپل جی ایم سی جموں اور پیرا میڈیکل کونسل کے صدر ڈاکٹر سونندا رینہ نے جے اینڈ کے پیرا میڈیکل کونسل کی ٹیم کو اس حصولیابی کیلئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کورسوں کا اہتمام پہلی بار کیا جا رہا ہے اور اس سے قبل ان کورسوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلبا کو جموں کشمیر سے باہر جانا پڑتا تھا ۔ رجسٹرار جے اینڈ کے پیرا میڈیکل کونسل ڈاکٹر سندیپ سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان کورسوں میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے دیگر چھ میڈیکل کالجوں میں عمل شروع کیاگیا ہے اور ان کالجوں میں جی ایم سی سرینگر ، جی ایم سی اننت ناگ ، جی ایم سی بارہمولہ ، جی ایم سی کٹھوعہ ، جی ایم سی راجوری اور جی ایم سی ڈوڈہ شامل ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا