حذب مخالف کے رہنماؤں اور عمران کی زبان ایک کیوں:امت شاہ

0
0

یواین آئی

جبل پور؍؍ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس اور دیگر حذب مخالف پارٹیوں کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے 2019) اور دیگر اہم ایشوز کی مخالفت کرنے والی پارٹیوں کے رہنماؤں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زبان ایک کیوں ہے ؟ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں سی اے ا ے کی حمایت میں بی جے پی کی جانب سے منعقد عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ ، سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن گوپال بھارگو اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجو دتھے ۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ جب مودی حکومت نے دفعہ 370 اور دفعہ 35اے ہٹاکر جموں و کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہندوستان کا حصہ بنا دیا تب کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن کے رہنماؤں نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ کشمیریوں کے خلا ف ہے ۔ اُس وقت بھی اس طرح کی زبان پاکستان کے وزیر اعظم کی تھی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ یہی نہیں!تین طلاق، رام مندر اور اب سی اے اے کے تعلق سے محترمہ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے سُر ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہیں پاکستان کے وزیر اعظم کا سُر بھی اسی طرح کا ہے ۔ انہوں نے ایسے افراد کو ‘جھوٹا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی کے ایجنڈے کی مخالفت کرنے والوں کو ملک کے عوام کو سبق سکھانا چاہیے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا