پرینکا یوپی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے آتیں:مایاوتی

0
0

یو این آئی

لکھنؤ؍؍بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو ہدف تنقید بنایا اور اپنی پارٹی کو ملک کی دیگر جماعتوں سے بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے کی طرح دوہرا معیار نہیں اپناتیں۔محترمہ مایاوتی نے ہفتہ کو کئے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری اپنے ذاتی پروگرام میں کل راجستھان تو جاتی ہیں لیکن کوٹہ جانا ضروری نہیں سمجھتیں جہاں کے ایک اسپتال میں حکومت کی لاپروائی کے سبب 100 سے زیادہ بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ پرینکا خود ایک ماں ہیں۔ بہتر ہوتا کہ وہ کوٹہ بھی جاتیں اور اپنے بچے کھو چکی ماؤں کے آنسو پوچھتیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا اوچھی سیاست کے تحت بار بار اتر پردیش مگرمچھ کے آنسو بہانے آ جاتی ہیں۔محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ میں کہا کہ بی ایس پی کسی بھی معاملے میں کانگریس، بی جے پی اور دیگر جماعتوں کی طرح دوہرا معیاراختیار کرکے گھٹیا سیاست نہیں کرتی۔ بی ایس پی کی پالیسی مکمل طور پر واضح ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا