ون سٹاپ سینٹر راجوری کے تعاون سے مہیلا شکتی کیند رنے گرلز ہائی اسکول مرادپور میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

عمرارشدملک

راجوری؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی ہدایت اور بلال میر (نوڈل آفیسر) ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کی زیر نگرانی مہیلا شکتی کیندر راجوری نے گرلز ہائی اسکول مرادپور میں ون سٹاپ سینٹر راجوری کے تعاون سے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ویلفیر آفیسر برائے خواتین (مہیلا شکتی کیندر) انعم مرزا، سنجنا ٹھاکر ضلع کوآرڈینیٹر مہیلا شکتی کیندر راجوری اور ون سٹاپ سینٹر کج کیس ورکر سکشم شرما نے ضواتین کی ویلفیر اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ ون سٹاپ سینٹر ایک ایسا ادارہ ہے جو حکومت نے خواتین کے ساتھ انصاف اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنایا ہے تاکہ جن خواتین پر کسی بھی طرح کا تشدد ہو وہ ون سٹاپ سینٹر کی مدد سے انصاف حاصل کر سکے اور یہاں خواتین کو کونسلنگ بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کا مطلب صرف شادی شدہ ہی نہیں بلکہ کم عمر، کنواری لڑکیاں اور شادی شدہ ہر ایک کے لئے اس سینٹر کو قائم کیا گیا ہے۔انعم مرزا نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کے لئے ملک کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا اور صنفی مساوات کا حصول ضروری ہے۔ بہت سارے عالمی رہنماؤں اور اسکالروں نے استدلال کیا ہے کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی ناممکن ہے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ون سٹاپ سینٹر راجوری نیتو شرما نے اسکول کے انتظامیہ اسٹاف ممبران اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا