ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری پہ انتظامیہ کا زور

0
0

31واں روڈ سیفٹی ہفتہ کا راجوری میں آغاز، طلباء کی بیداری ریلی کا بھی اہتمام کیا
عمرارشدمک

راجوری؍؍ٹریفک قوانین پر صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ضلع راجوری کے مختلف مقامات پر 31واں روڈ سیفٹی ہفتہ کی مناسب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں اس سلسلہ میں ضلع ہیڈکواٹر راجوری کے نیو بس اڈہ پر موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ راجوری نے شاندار تقریب منعقد کی جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے کی جبکہ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے اور وہیں طلباء کی بیداری ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، ایڈیشنل ایس پی لیاقت علی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد اشرف، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی زبیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میر، ائے آر ٹی او انظر رانا، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر سریندر کھڈیال، ڈی ایس پی ظہیر قریشی، ڈی ایس پی ٹریفک زبیر مرزا، تحصیلدار شیراز چوہان، ضلع انفارمیشن افیسر نریندر رینہ، جمکیش وہیکلز ٹیم بھی خاص طور پر موجود تھے جبکہ پریس کلب راجوری کے ترجمان سمیت بھارگو نے پروگرام میں بطور اینکرز فرائض سرانجام دے۔ وہیں نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبائ، مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت۔اس موقع پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے بتایا کہ راجوری میں 2019 میں 430 سڑک حادثات میں 75 کی موت ہوئی اور زیادہ تر حادثات بے فکری اور لاپروائی کی وجہ سے ہوئے ہیں اور ایک وجہ ڈرائیور کا نشے کی حالت میں گاڑی چلانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ چھوٹی عمر کے بچوں کو موٹرسائیکل وغیر نہ دے اور ساتھ ہی سماج میں بیداری کی بھی ضرورت ہے۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ روڈ سیفٹی ویک کا مقصد سماج کو بیدار کرنا ہے تاکہ لوگ اپنی جان کی قدر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ہفتہ تک بیداری پروگرام جاری رہے گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنے گھر اور پڑوسی کو اس بات کی جانکاری دے کہ گاڑی چلاتے وقت احتیاط رکھے کہ ان کا ایک پریوار بھی ہے۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو چلاتے وقت اس بات کا خاص دیان رکھے کہ سب کے ساتھ ساتھ اپنی جان کو بھی بچانا ہے اور آور لوڈنگ نہ کرے تاکہ گاڑی کا بیلنس برقرار رہے۔ انہوں نے سرکاری آفیسران اور ملازمین سے کہا کہ وہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندیں تاکہ عام لوگوں کو بھی اس کا احساس ہوسکے۔ وہیں اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی موجودگی میں اسکولی طلباء کی ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا