وادی بھر میں 31 ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد

0
0

ٹریفک قوانین پرمن وعن عمل کرنے پر دیا گیازور
سری نگر؍؍جموںو کشمیر میں 31ویں روڈ سیفتی ہفتہ کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس دوران شرکأ ،خصوصاً ڈرائیورون کو ٹریفک قوانین پر من وعن عمل کرنے پر زوردیا گیا تاکہ ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے علاوہ ٹریفک کی باقاعد ہ آواجائی کویقینی بنایاجاسکے اور سڑک حادثات میںانسانی جانوں کے زیاں کو روکاجاسکے۔

کولگام

:ہفتہ روڈ سیفٹی کے سلسلے میں ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے ایک میجک آٹو ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ٹریفک پولیس،ضلع انتظامیہ کے آفیسران،ڈرائیونگ انسٹچیوٹوں کے نمائندے،آٹو رکھشا یونینز اورآٹو موبائیل ڈیلرس کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ترقیاتی کمشنر نے شرکأ سے خطاب کے دورا ن کہا کہ روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران ضلع میںکئی طرح کے پروگراموں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی جاسکے۔

بارہمولہ:

ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں آج ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو نے ایس ایس پی بارہمولہ کے ہمراہ گاڑیوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ڈرائیور برادری سے یہ عہد کیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر من وعن عملدر آمد کریں گے تاکہ ٹریفک حادثات کے دوران انسانی جانوں کا زیاں کو روکا جاسکے ۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے روڈ سیفتی ہفتہ منانے کے مقاصد اوراہداف کو اجاگر کیا۔

بانڈی پورہ:

۔بانڈی پورہ میں روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کا آغاز ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کی طرف سے ایک دوڑ اورکار ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے سے کیا گیا۔دیگر اضلاع کی طرح بانڈی پورہ میں بھی روڈ سیفٹی ہفتہ 11سے17جنوری تک جاری رہے گا۔جس دوران لوگوں،خاص کر ڈرائیورو ں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔بانڈی پورہ میں آج آر ٹی او کی طرف سے ایک کار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں سومو ڈرائیوروں نے شرکت کی۔جب کہ والکاتھون میں مختلف سکولوں کے طلبأ اورطالبات نے شرکت کی

۔اننت ناگ

:۔اننت ناگ میں آج ’’سڑک سرکھشا‘‘ جیون سرکھشا’’ کے موضوع کے تحت31ویں روڈ سیفٹی ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر نے ڈاک بنگلہ سے مٹن تک گاڑیوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔اے آر ٹی او،ایس پی اوپریشنز،ایم وی ڈی محکمے کے آفیسران اوربڑی تعداد میں ڈرائیور اورعام شہری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے شرکأ کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر من وعن عملدر آمد کرنے کی تلقین کی

۔پلوامہ:

۔پلوامہ میں ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج ایس ایس پی پلوامہ اور اے آر ٹی او کی موجودگی میں 31ویں روڈ سیفٹی ہفتے کا افتتاح کیا جس کا اہتمام موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے نیو بس اسٹینڈ پلوامہ میںکیا۔تقریب سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے شرکأ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔انہوںنے شرکأ پر زوردیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر پوری طرح عملدر آمد کریں

۔شوپیان:

۔روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کے سلسلے میںآج منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ڈرائیوروں اورعام شہریوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی ڈاکٹر عبدالعزیز نے پروگرام کا افتتاح کیا۔اس دوران اے ڈی سی اوردیگر مقررین نے محفوظ ڈرائیونگ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔جب کہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے کتابچے اوردیگر پرنٹ مواد بھی تقسیم کیا گیا۔اے ڈی سی نے کہا کہ عوامی مان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک قوانین پر من وعن عملد رآمد کرنا ضروری ہے

۔کپوارہ:

۔کپوارہ میں اے آر ٹی او کی طرف سے آج روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اے ڈی سی نذیر احمد لون نے تقریب کا افتتاح کیا۔اے آر ٹی او نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی ۔جب کہ ڈرائیوروں کی محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں رہنمائی بھی کی گئی۔ڈرائیوروں سے تلقین کی گئی کہ وہ ٹرائیونگ کے دوران سیل فون کا استعمال نہ کریں اورمحفوظ ڈرائیونگ کو اپنی عادات میں شامل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا