وارانسی پہنچی پرینکا،کانگریس لیڈروں نے گرم جوشی سے کیا استقبال

0
0

وارانسی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اترپردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے وارانسی پہنچنے پر کانگریس کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔محترمہ واڈرا باب پور واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچنے پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اجے رائے سمیت سینکڑوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ایک روزہ دورے پر وارانسی پہنچنے والی پرینکا کا ائیر پورٹ سے بذریعہ سڑک راج گھاٹ پہنچنے کے درمیان ان کے متعدد مقامات پر ان کے استقبال میں کھڑے کانگریسی کارکنوں نے ‘پرینکا۔راہل زندہ باد،سونیا۔پرینکا زندہ باد،کانگریس پارٹی زندہ باد،پرینکا تم سنگھرش کرو۔ہم تمہارے ساتھ ہیں جیسے فلگ شگاف نعرے لگائے ۔کانگریس لیڈر نے راج گھات علاقے میں واقع سنت روی داس مندر کے پاس عام لوگوں کے علاوہ بنارس ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو) کے طلبہ وطالبات اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پاداش میں گرفتار کئے گئے اور جیل سے رہا ہونے والے افراد سے ملاقات کریں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا