سائرس مستری کو سپریم کورٹ سے دھچکا

0
0

نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ نے سائرس مستری کو دوبارہ ٹاٹا سنز کا چیئرمین بنانے کے این سی ایل اے ٹی کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ کورٹ نے سائرس مستری، شاپورجی پلونجی اور سٹرلنگ انویسٹمنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کورٹ نے چار ہفتے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔این سی ایل اے ٹی نے ٹاٹا سنز بورڈ کے 2016 کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا، جس میں سائرس مستری کو ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سائرس مستری کے ہٹنے کے بعد رتن ٹاٹا عبوری چیئرمین بنے تھے۔ کورٹ نے ٹاٹا گروپ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کے زیر التوا رہنے تک شاپورجی گروپ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا