ڈی سی راجوری کی ہدایت کے بعد پی ڈبلیو ڈی نے

0
0

عبداللہ پْل کے ساتھ متبادل پْل کی تعمیر کا کام شروع کیا
عمرارشدملک

راجوری؍؍عبداللہ پْل راجوری کے متبادل پْل کی تعمیر کے لئے حکومت نے منظوری دی جس کے بعد 5 ماہ قبل اس پْل کی سنگ بنیاد رکھی گئی لیکن پْل کا کام شروع نہیں ہوسکا لیکن اب ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی ہدایت کے بعد محکمہ پی ڈبلیو ڈی راجوری نے پْل کے کام کو شروع کروایا۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ پْل اور منڈی میں ٹریفک جام کی وجہ سے ہر روز لوگوں کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑرہا ہے جس کے بعد مقامی معزز شہریوں اور سیاسی لیڈروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ سے ملاقات کی اور انہیں ٹریفک کی خستہ حالت سے آگاہ کیااور کہا کہ دو سال قبل ڈی سی شاہد اقبال نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے منڈی اور عبداللہ پْل کے قریب سے غیر قانونی ڈھانچے ہٹائے اور ساتھ عبداللہ پْل کے ساتھ ایک اور پْل کا پروجیکٹ بھی بنایا پھر ان کے تبادلہ کے بعد ڈی سی اعجاز اسد نے پْل کے پروجیکٹ پر کام کیا اور حکومت نے پْل کی منظوری دیتے ہوئے فنڈس رلیز کئے جس کے بعد انہوں نے سنگ بنیاد رکھا لیکن کچھ ٹیکنکل وجہ سے کام شروع نہیں ہوسکا۔ وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے فوری کام شروع کرنے کے لئے محکمہ کو ہدایت جاری کی اور تمام ٹیکنکل مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔ وہیں پی ڈبلیو ڈبلیو ڈی نے محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ بجلی سے رابطہ قائم کیا اور جو بھی مسائل تھے انہیں حل کرنے کا زور ڈالا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی راجوری محمد زبیر نے بتایا کہ عبداللہ پْل کے ساتھ متبادل پْل کی لاگت 6کروڑ 20 لاکھ کی ہے اور 120 میٹر لمبے پْل کو 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور اس کے ساتھ اس پْل کی تعمیر کے بیچ جو بھی مکان یا زمین ہے ان کے لئے معاوضہ رلیز کر دیا گیا ہے تاکہ تعمیر کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیش نہ آسکے۔ بیوپار منڈل راجوری کے صدر راجیش گپتا نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پْل سے ٹریفک نظام میں بہتری آئی گی جس کے لئے عوام انتظامیہ کا شکر گزار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا