جموں؍؍بی جے پی یوتھ وِنگ کے نیشنل نائب صدر اور انچارج ویسٹ بنگال انجینئر اعجاز حسین نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے ساتھ ملاقات کی۔انجینئر حسین نے جموںوکشمیر میں مندروں کی بحالی و تجدید کاری ، کشمیری مضمون کے لئے 10+2لیکچرر اسامیوں کو معرض وجود میں لانے و دیگر کئی مطالبات لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے انجینئر حسین کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائے گا۔