لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیکسی ایگریگیٹر سکیم کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا

0
0

کہاخدمات کے معیار ، تحفظ ، ڈرائیوروں کی تفصیلات ، کرایہ و دیگر معاملات سکیم کے ساتھ جاری کریں

لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر نے آج سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ٹرانسپورٹ محکمہ کی ٹیکسی ایگریگیٹر سکیم کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں ایپلیکشن اینڈ ایس ایم ایس بیسڈ ٹیکسی ایگریگیٹر سکیم کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، خزانہ کے فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، ٹرانسپورٹ کمشنر اویس احمد ، ٹرانسپورٹ محکمہ سپیشل سیکرٹری راہل شرما،آر ٹی او جموں دھننتر سنگھ و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سکیم کی عمل آوری کے لئے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک ماہ کے اندر ایکسپریشن آف انٹرسٹ جاری کریں اور اس سلسلے میں تمام شراکت داروں کی صلاح حاصل کریں تاکہ تمام اوپریٹروں کو برابر کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ خدمات کے معیار ، تحفظ ، ڈرائیوروں کی تفصیلات ، کرایہ و دیگر معاملات سکیم کے ساتھ جاری کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ ایک ڈیٹا بیس تیار کریں جس میں لائسنسوں ، گاڑیوں ، ڈرائیوروں اور اوپریٹروں کا نام درج ہو اور جنہیں عوام کے سامنے مشتہر کیا جائے گا۔اُنہوں نے ڈرائیوروں کی طبی جانچ یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس سکیم کی بدولت ماہر نوجوانوں ، سٹاٹ اَپ ، آئی ٹی پیشہ واروں اور جموںوکشمیر کے ٹیکسی اوپریٹروں کو ٹیکسی ایگریگیٹر سکیم میں حصہ لینے کا موقعہ ملے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکسی ایگریگیٹر سکیم کے تحت مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ٹیکسیوں ، آٹو رکشا و دیگر گاڑیوں کو وی ٹی ڈی ، جی پی ایس،جی پی آر ایس آلات نصب کئے جائیں گے۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ آر ٹی سی بسوں کے نقل وحمل کے اوقات مقرر کریں اور اس کے علاوہ پرائیویٹ کمرشل گاڑیوں کی پولیوشن چیک بھی یقینی بنائیں۔اُنہوں نے بیس سال پرانی گاڑیوں کو رد کرنے کے لئے باقاعدہ منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت دی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا