مرکزی حکومت یوپی میں ظلم بند کرائے:مفتی مکرم احمد

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق مذہب و ملت حقوق انسانی کا احترام کیا جائے اور دنیاوی معاملات میں سب سے تعاون کیا جائے اوران سے ہمدردی حاصل کی جائے ۔انہوںنے پاکستان کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے واقعات کو بہت افسوسناک بتایا اور وہاں کی حکومت سے اپیل کی کہ شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزاد ی جائے اورآئندہ ایسا کوئی حادثہ نہ ہو اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔مفتی مکرم نے سی اے اے قانون کے بعد سے یوپی میں ریاستی حکومت اور پولس اور شرارتی عناصر کے ذریعہ مسلمانوںپر شدید مظالم کے واقعات پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہا یوپی کے کئی شہروں میں نہتے پُر امن مسلمانوںپر پولس کی فائرنگ ، شدید زدوکوب کے بعد مقدمات قائم کئے جانے گھروںمیں گھس کر عورتوں کے ساتھ بدسلوکی اور گھروںمیں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے واقعات ہورہے ہیں یہ بند ہونے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے علی گڑھ اے ایم یو کے تشدد پر قومی حقوق انسانی کمیشن کو جانچ سونپی ہے یہ اچھی بات ہے لیکن میرٹھ ،مظفر نگر بجنور ،لکھنؤ ، بہرائچ،فیروزاباد اوردیگر شہروں میں جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں انکی جانچ عدالت کے ذریعہ ہونی چاہئے اور قصوروار افسروں کو معطل کیا جاناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یوپی میں جو ظلم ہو رہاہے اس پر مرکزی حکومت کوبھی نوٹس لیکر مداخلت کرنی چاہئے ۔انہوںنے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ ہر طرف مظاہرہ کرنے والوں کی آواز کو سن کر حل نکالا جائے ۔دہلی میں طلبہ طالبات ، عوام اور خواتین کثیر تعداد میں سڑکوں پر ہیں ۔ہندستان کے بڑے شہروں سے برابر ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں حکومت ان کے حل کی طرف توجہ دے اور این آر سی اور سی اے اے پر عوام کی بے چینی کو دور کے ۔مفتی مکرم نے جواہر لال یونیورسٹی میں ٹیچرس اور طلبہ پر غنڈوں کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ مفتی مکرم نے3 جنوری کو امریکہ کے صدر ٹرمپ کے حکم پر بغداد ائر پورٹ پر عراقی اور ایرانی جنرلوں اور کمانڈروں پر ہوائی حملہ اور ان کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ۔انہوںنے کہا کہ امریکہ کے صدر کیلئے بھی یو این او کو ضابطۂ اخلاق مقرر کرنا چاہئے تاکہ خطہ میں مزید حالات خراب نہ ہوں ۔انہوںنے امریکہ ، ایران اور خلیجی ممالک سے اپیل کی کہ خطہ میں امن کی بحالی کو مقدم رکھتے ہوئے صبر و تحمل کے ساتھ مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا